لاہور (نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اکیلا گھوم پھر رہا ہوں، سکیورٹی کا یہاں کوئی مسئلہ نہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بھی پاکستان آنا چاہئے۔ زمبابوے نے پاکستان آ کر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دیئے، پاکستان میں چھ سال بعد کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔ پاکستانی کرکٹ سے بہت پیار کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے ساتھ سیریز میں پاکستان فیورٹ ہوگالیکن زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھناچاہئے۔ عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں یہاں اکیلا گھوم پھر رہا ہوں۔ چاہتے ہیں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی پاکستان آئے۔
پاکستان میں اکیلا گھوم پھر رہا ہوں، سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں: عمران طاہر
May 21, 2015