سڈنی(سپورٹس ڈیسک) محمد عامر نے اعتراف کیا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے نئی زندگی دی گئی ہے، میں اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا اور پاکستان کرکٹ کی خدمت کروں گا۔ کھیل میں واپسی کے بعد سے شائقین کی حوصلہ افزائی سے بہت خوش ہوں انہیں مایوس نہ کروں۔میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا ہے کہ گزشتہ چار سال میرے لیے کتنے مشکل رہے ہیں، جب آپ کا کمائی کا واحد ذریعہ رک جاتا ہے تو زندگی گزارنا آسان نہیں ہوتا۔ یہ بہت مشکل تھا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر کوئی ان کی واپسی پر خوش نہیں۔ ہر کسی کی اپنی سوچ ہے لیکن بطور کرکٹر میرا کام میدان پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
نئی زندگی ملی ہے بھرپور فائدہ اٹھائوں گا:محمد عامر
May 21, 2015