لاہور(نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر ) زمبابوے کے خلاف کھیلی جانے والے دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش کامیابی کا پاکستان ٹیم کی رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جبکہ سیریز ایک ایک سے برابر ہونے کی صورتحال میں پاکستان ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی جائے گی۔ مہمان زمبابوے ٹیم اگر دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو وہ 12 ویں نمبر سے ترقی کر کے نمبر 9 کی پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔ زمبابوے ٹیم کی ایک میچ میں کامیابی بھی اس کے لئے نیک شگن رہے گی کیونکہ اس سے وہ ایک درجہ ترقی کر کے گیارہویں نمبر پر چلی جائے گی۔ زمبابوے ٹیم کی رینکنگ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو سیریز میں دو صفر سے جیتنے پر بھی صرف ایک پوائنٹ ملے گا اور وہ پانچویں پوزیشن پر برقرار رہے گی۔