گوجرانوالہ: دیرینہ عداوت پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد قتل، 3 زخمی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) دیرینہ عداوت پر دو متحارب گروپوںکے درمیان ہونیوالی اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد قتل اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ تلونڈی موسیٰ خان کا رہائشی یاسر چیمہ اپنے ساتھیوں علی رضا، احسان اللہ اور محمد اصغر کے ہمراہ کار پر سوار ہوکر تاریخ پیشی کیلئے گوجرانوالہ آرہا تھا راستے میں تھانہ صدر کے علاقہ شیخ رجادہ کے قریب یاسر کا موٹر سائیکل سوار اپنے مخالفین اویس، اعظم کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا جس پر دونو ں گروپوں کے مسلح افراد نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں مٹھو گروپ کے اویس اور اعظم گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چیمہ گروپ کا یاسر چیمہ، احسان اللہ اور محمد اصغر شدید زخمی ہوگئے یاسر چیمہ کے ساتھی زخمی حالت میں گاڑی بھگا کر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے جہاں پر یاسر چیمہ بھی زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ علی رضا اور احسان کو لاہور ریفر کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہسپتال میںدونو ں گروپو ں کے افراد آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس پر سول لائن پولیس نے دونو ں گروپو ں کے 4 افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا، یاد رہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی ہے اور متعدد افراد اس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...