گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) دنیا کے کم عمر طویل القامت نوجوان نے حکومت اور مخیر حضرات سے علاج معالجہ کی اپیل کرتے ہوئے اداکارہ میرا سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا، بہاولپور کے رہائشی 26 سالہ حق نواز کا کہنا ہے کہ اس کا قد پونے آٹھ فٹ ہے، قد میں اضافے کے باعث اس کے جسم کی ہڈیاں ٹیڑھی ہونا شروع ہو گئی ہیں، علاج کی سکت نہ ہونے کے باعث وہ متعدد بار وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے اپنے علاج کی اپیل کرنے کیلئے لاہور کے علاوہ راوئیونڈ بھی گیا لیکن ملاقات نہیں ہوئی، اس لئے وہ چیمبر آف کامرس کے عہدیاروں اور انجمن تاجران کے نمائندوں سے ملاقات کر کے مدد کی اپیل کرنے گوجرانوالہ پہنچا اس دوران حق نواز کا کہنا تھا کہ ابھی اس کی شادی نہیں ہو ئی اداکارہ میراکے سا تھ شادی کی خو اہش اس کے دل میں ہے اگر وہ ہاں کر دے تو وہ بینڈ با جے کے سا تھ اسے بیاہنے پہنچ جا ئوں گا۔
دنیا کے کم عمر طویل القامت نوجوان کی علاج کیلئے اپیل، میرا سے شادی کی خواہش
May 21, 2015