لاہور (اے پی پی) پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پام آئل درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے اور خوردنی تیل کا شعبہ قومی خزانے میں سالانہ سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز جمع کرا رہا ہے۔ یہ بات پاکستان وناسپتی ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بدھ کے روز بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان گزشتہ کئی سال سے ملائشیاء سے پام آئل درآمد کر رہا ہے جبکہ ملائیشین سپلائرز پاکستانی تاجروں کوانڈونیشیا کے نرخوں پر پام آئل کی سپلائی شروع کریں تو انہیں سالانہ کروڑوںڈالر منافع مل سکتا ہے۔
پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پام آئل درآمد کرنیوالا ملک بن گیا
May 21, 2015