کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پانی کی صورتحال پر ایم کیو ایم کل 22مئی سے یا عوامی احتجاج مہم شروع کر رہی ہے، پُرامن احتجاج شام کے وقت ہوا کرے گا۔ کراچی ایم کیو ایم 8سالوں سے وفاق اور صوبائی سطح پر پانی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ 30 اپریل سے پانی کی سپلائی سے متعلق حالات مزید بدتر ہیں، حکمرانوں کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی۔ کراچی کو ایک ہزار ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے مگر ساڑھے 4سو ملین گیلن سے کم مل رہا ہے۔ ٹینکر مافیا نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ ٹینکر 4ہزار سے 12ہزار روپے می ںمل رہے ہیں۔
کراچی میں پانی کی صورتحال، متحدہ کل سے احتجاجی مہم شروع کریگی
May 21, 2015