اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قائم کئے گئے 21 ڈسپلے سنٹرز آج جمعرات کو ختم ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹروں کی سہولت کیلئے ووٹر فہرستوں میں ردوبدل کیلئے یہ ڈسپلے سنٹر قائم کئے گئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں قائم کئے گئے اکیس ڈسپلے سنٹر آج ختم ہوجائینگے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹروں کی فہرستوں میں اندراج اور اخراج، ووٹ کی درستگی وغیرہ میں ردوبدل کیلئے یہ ڈسپلے سنٹر قائم کئے گئے تھے جو کہ ایک ہفتے تک اپنا کام کرتے رہے۔ اسلام آباد کے رہائشی اپنا ووٹ تبدیل یا اندراج کرانے کیلئے آج ڈسپلے سنٹر پر جاسکتے ہیں۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قائم 21ڈسپلے سنٹر آج ختم ہو جا ئینگے
May 21, 2015