چین کا ایگزم بنک دو ایٹمی بجلی گھروں کے منصوبوں کیلئے پاکستان کو قرضہ دیگا، اسحاق ڈار کی وزارت خزانہ کو معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

May 21, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی حکومت چین کے ایگزم بنک کے تعاون سے دو ہزار میگاواٹ ایٹمی بجلی کے منصوبے کے ٹو اور کے تھری شروع کریگی، دونوں منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت اور چین کے ایگزم بنک کے درمیان جلد ہی معاملات طے کر لیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کو ہدایت کہ ہے کہ ایگزم بنک کیساتھ معاملات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ منصوبوں کے لیے قرضہ حاصل کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیر خزانہ نے کے ٹو اور کے تھری منصوبوں کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل کی گارنٹی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

مزیدخبریں