ملتان کے حلقہ پی پی 196 میں ضمنی الیکشن آج ہوگا، 41 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار

May 21, 2015

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) صوبائی حلقہ پی پی 196 ملتان میں ضمنی الیکشن آج جمعرات کو ہوگا۔ الیکشن کمشن نے 131 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں سے 41 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین 45 پولنگ سٹیشنز کو حساس اور 47 پولنگ سٹیشنز کو نارمل قرار دیا ہے۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 178278 ہے۔ ضلعی پولیس ملتان نے ضمنی الیکشن پی پی 196 کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے 3701 پولیس افسروں و ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولنگ سٹیشنز کے باہر رینجرز بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔ ڈی سی او نے دفعہ 144 نافذ کرکے اجتماعات اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مزید براں پی پی 196 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمود الحسن‘ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رانا عبدالجبار‘ پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد حسین آرائیں سمیت 14 امیدواران میدان میں ہیں۔

مزیدخبریں