اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی سردار یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں زکوۃ کی وصولی اور ترسیل کا موجودہ نظام موثر نہیں ہے اسلئے مستحقین کی زندگی پر کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی، ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں زکوٰۃ اہم کردار ادا کرسکتی ہے، ایسا سسٹم وضع کیا جائے جو اس کی شفاف تقسیم کی مانیٹرنگ کر سکے تاکہ زکوۃ مستحقین تک پہنچ سکے۔