ملتان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 196میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو بلا تعطل شام 5بجےتک جاری رہےگا،ووٹنگ کے لئے 133پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ،الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود پریذائڈنگ افسران موبائل فون کا استعمال کر رہے ہیں ،مسلم لیگ ن کے کئی ووٹرز نے امیدوار رانا محمود الحسن کو دکھا کر ووٹ کاسٹ کیا ممتاز آباد اور عباس شاہ پولنگ سٹیشنز کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان نعرے بازی بھی ہوئی اکتالیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین پینتالیس کو حساس اور سینتالیس کو نارمل قرار دیا گیا ہے،حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اٹہتر ہزار سے زائد ہے، ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئےساڑے تین ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئےہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے رہی ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنےکیلئے ڈی سی او نے دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کرکے اجتماعات اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر رکھی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمود الحسن‘ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رانا عبدالجبار‘ پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد حسین آرائیں سمیت چودہ امیدواران میدان میں ہیں۔ رینجرز نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ بھی کیا ہے
ملتان میں آج" بلا" چلے گا یا شیر دھاڑے گا؟ پی پی ایک سو چھیانوے کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
May 21, 2015 | 15:12