اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری اسد الرحمن نے قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے قواعد و ضوابط کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ سپیکر نے انکی مجلس قائمہ برائے قواعد و ضوابط کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ چوہدری اسد الرحمن نے سیکرٹری اسمبلی سے سپیکر سردار ایاز صادق کی موجودگی میں بدتمیزی کی تھی جس پر سپیکر نے چوہدری اسد الرحمن کی رکنیت قومی اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے معطل کردی تھی۔ چوہدری اسد الرحمن این اے 94 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
سیکرٹری قومی اسمبلی سے بدتمیزی: اسد الرحمن قومی اسمبلی مجلس قائمہ کی چیئرمین شپ سے مستعفی
May 21, 2016