بارہ سال قبل ریٹائر ہونیوالے ملازمین کو بھی 40 فیصد اضافی پنشن دی جائے: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ خزانہ پنجاب کو بارہ برس قبل ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو بھی اضافے کے ساتھ چالیس فیصد پنشن کی ادائیگی کا حکم دیدیا۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے حافظ عبدالرحیم سمیت دیگر بزرگ پنشنرز کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی، پنشنرز کی طرف سے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ خزانہ نے بارہ برس قبل ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی چالیس فیصد پنشن اپنے پاس رکھی اور اب بارہ برسوں کے دوران پنشن میں ہونے والا اضافہ ان ملازمین کو نہیں دیا جا رہا ہے، لہذا ان ملازمین کو چالیس فیصد پنشن اضافے کے ساتھ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔ ابتدائی سماعت کے بعد ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ڈبل پنشن کیس میں یہ اصول طے کیا جا چکا ہے کہ حکومت جتنے برس بھی کسی ریٹائرڈ ملازم کی پنشن اپنے پاس رکھے گی، اتنے برس کے دوران پنشن میں ہونے والا اضافہ بھی ریٹائرڈ ملازمین کو ادا کیا جائیگا، عدالت نے محکمہ خزانہ کو حکم دیا کہ بارہ برس قبل ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو بھی اضافے کے ساتھ چالیس فیصد پنشن ادا کی جائے، عدالت نے محکمہ خزانہ سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت نو ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...