اوکاڑہ: جن نکالنے کیلئے جعلی پیروں نے ڈنڈے مار کر خاتون کو قتل کردیا

اوکاڑہ (نامہ نگار) دو جعلی پیروں نے جن نکالنے کے لئے تشدد کرکے خاتون کو جان سے مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق قادر کالونی میں شادی شدہ خاتون شہناز بی بی کو آسیب کا سایہ تھا گذشتہ رات موضع مپالیکے اوکاڑہ کے رہائشی دو پیر مبشر شاہ اور عبدالجبار شاہ اس کے گھر آئے جنہوں نے جن نکالنے کیلئے خاتون پر مختلف انداز میں تشدد کیا ڈنڈے برسائے اور سگریٹ جلا کر جگہ جگہ سے جسم کو داغ دیا تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ جمعۃ المبارک کے روز جب اہل خانہ عورت کو دفن کرنے لگے تو صحافی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ پہنچا دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...