سندھ ہائیکورٹ:ایان کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر وفاق‘کسٹم حکام کو نوٹس جاری

کراچی(این این آئی) عدالتی احکامات کے باوجود ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے وفاق، کسٹم حکام اور امیگریشن افسران کو نوٹسز جاری کر دیئے۔جمعہ کو ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے حوالے سے توہین عدالت کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر ایان علی کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا بیرون ملک کنٹریکٹ ختم ہونے سے ماڈل کو لاکھوں روپے نقصان کا اندیشہ ہے اس لئے درخواست کی فوری سماعت کی جائے، عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت، کسٹم حکام اور امیگریشن افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24 مئی کو طلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...