سرائے عالمگیر (نامہ نگار) زمیندار نے معمولی تنازعہ پر خاتون پر کتے چھوڑ دئیے، حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاقہ گڑھا حبیب میں معمولی تنازعہ پر راستہ میں تھڑا لگانے پر افتخار صادق اور اسکے کزن کو مسلح افراد نے مارا پیٹا اور اس کے بعد انکی رشتے دار خاتون بھاوج رشیدہ بیگم پر اپنے پالتو کتے چھوڑ دئیے ایک کتے نے خاتون کو بُری طرح کاٹ کھایا۔ پولیس نے افتخار گجر کی رپورٹ پر ناصر عباس ، زین العابدین، احسان اللہ، آصف بشیر اور عرفان ایوب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
سرائے عالمگیر: معمولی تنازعہ پر زمیندار نے خاتون پر کتے چھوڑ دئیے‘ حالت تشویشناک
May 21, 2016