اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ سے پولیس کے ہاتھوں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے شخص کی ایف آئی آر پولیس حکام کیخلاف کاٹنے کا حکم دیدیا۔ پولیس نے فیصل آباد کے رہائشی محمد ایوب کو چوری کے الزام میں گھر سے اٹھایا تھا اور مخالف پارٹی کے حوالے کر دیا تھا۔ فریقین میں پراپرٹی کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ فیصل آباد کو ایف آئی آر کے اندراج اور ملوث پولیس افسروں کے خلاف تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس اعجاز افضل خان نے ریمارکس دئیے کہ گرفتار شخص کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا۔ پولیس کی حراست سے ملزم کو خاندانی مخالفین تک کس نے پہنچایا؟