سپلائی میں کمی کا خدشہ، خام تیل کی قیمت رواں برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لندن (اے ایف پی) کینیڈا اور نائجیریا کے تیل کی سپلائی میں آنیوالے مسائل اور امریکی پیداوار میںکمی کے پیش نظر اس ہفتے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت رواں برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نیویارک کے بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بدھ کے روز 48.95ڈالر بیرل اور یورپی بنچ مارک برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت 49.85ڈالر بیرل تک پہنچ گئی۔

ای پیپر دی نیشن