کولکتہ (اے پی پی) مغربی بنگال میں ممتا بینر جی کی قیادت میں ترنمول کانگریس 211سیٹوں پر جیت حاصل کر چکی ہے۔ 49سال بعد مغربی بنگال میں کوئی بھی سیاسی جماعت پہلی مرتبہ اتحاد کے بغیر تن تنہا اتنی سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ اس مرتبہ ترنمول کانگرس کی لہر میں ان کی پارٹی سے 29مسلم ارکان اسمبلی کامیاب ہوئے۔ مجموعی طور پر 57مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔