ججز نظربندی کیس: مشرف کو استثنیٰ کی درخواست مسترد، 12 جولائی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (آئی این پی ) ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ، عدالت نے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ملزم کو12 جولائی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ججز نظری بندی کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔ آئی جی پولیس کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات عدالت پیش نہ کرنے پر جج نے برہمی کا اظہار کیا۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عارضی حاضری سے استثنی کی درخواست دی۔ فاضل جج نے کہا کہ پہلے ہی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر چکا ہوں ، عارضی حاضری سے استثنی کی درخواست کیسے لوں ۔ عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 12جولائی کو ملزم کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے سماعت 12جولائی تک ملتوی کردی۔
ججز نظربندی کیس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...