شکر گڑھ (نامہ نگار) بھارتی ہیلی کاپٹر کی ورکنگ باﺅنڈری پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی، بھارتی ہیلی کاپٹر شکر گڑھ ظفر وال سیکٹر میں 3 کلو میٹر تک پاکستانی فضائی حدود میں گھس آیا۔ ہیلی کاپٹر 6 منٹ تک پاکستانی علاقے میں پرواز کرتا رہا۔ چناب رینجرز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ہیلی کاپٹر کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ دریں اثناءجموں ضلع کے آر ایس سیکٹر کے علاقے مسیحت گڑھ کی اوکٹروئی پوسٹ کے قریب پاکستان اور بھارت کی سیکٹر کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ رینجرز کے وفد کی سربراہی بریگیڈئیر وسیم جعفر بھٹی اور بی ایس ایف وفد کی سربراہی ڈی آئی جی بی ایس کسانہ نے کی۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے عالمی سرحد پر فائرنگ کے واقعات کی مذمت کی۔بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف نے پاکستان کی جانب سے سرحد پر سرنگ کھودی جانے کا معاملہ اٹھایا تاہم رینجرز نے ایسی کسی سرنگ کی تردید کردی ہے۔
بھارتی ہیلی کاپٹر
ظفروال سیکٹر، بھارتی ہیلی کاپٹر پاکستانی حدود میں آگیا، رینجرز کی کارروائی پر واپس
May 21, 2016