جھنگ میں بس اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تیرہ افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے

جھنگ میں خوشا ب روڈ پرناصر آباد کے قریب پیش آنیوالے ٹریفک حادثے میں کراچی سے چکوال جانیوالی بس بے قابو ہوکرمخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جھنگ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت بھی کی ہے۔ وزیراعلی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے حادثے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...