اصلاحات بل مو¿خر کرنے کیخلاف فاٹا سیاسی اتحاد کا 25 مئی سے تحریک کا اعلان

May 21, 2017

باجوڑایجنسی (آئی این پی ) باجوڑسیاسی اتحاد نے پارلیمنٹ میں فاٹااصلاحات کیلئے آئینی ترمیمی بل موخر کرنے کےخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا،25 مئی کو خاربازا رمیں تمام سیاسی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہا رباجوڑسیاسی اتحاد کے رہنماﺅں صدر قاری عبدالمجید ، حاجی سید احمد جان ، ڈاکٹر خلیل الرحمن، حاجی خان بہادر ، مولانا وحید گل اور دیگر رہنماﺅں نے حاجی سید احمد جان کے رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں فاٹا اصلاحات کےلئے آئینی ترمیمی بل موخر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ قبائلی عوام شدت سے اصلاحات کے منتظر ہیں لیکن وفاقی حکومت جان بوجھ کر اصلاحات کوموخر کررہی ہے ۔انہوں نے محمود خان اچکزئی کے اُس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھاکہ قبائل پاکستانی نہیں ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ محمود اچکزئی کے اُس بیان کا سخت نوٹس لے ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ فاٹا اصلاحات کےلئے آئینی ترمیمی بل کی فوری منظوری دی جائیں اور فاٹا کو فی الفور خیبر پی کے میں ضم کیاجائے ۔انھوں نے کہا کہ اگر فاٹا اصلاحات کی منظوری دی گئی تو پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے بھی دھرنا دیاجائیگا۔
فاٹا/تحریک

مزیدخبریں