شبقدر : سکول‘ گھروں پر5 دستی بم حملے‘ خواتین‘ بچوں سمیت14 زخمی

چارسدہ+ پشاور (ایجنسیاں+ بیورو رپورٹ) چارسدہ کے علاقے شب قدر کے مختلف علاقوں سے پانچ دستی حملوں کے نتیجے میں 5 خواتین‘ 6 بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے، یکے بعد دیگرے دھماکوں سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے دستی بموں سے گھروں اور سکول کے باہر کیے گئے ۔ ایک دھماکہ سروکلے میں سکول کے باہر ہوا جس سے چوکیدار اور طالبعلم زخمی ہو ا جبکہ موصل کور میں گھر کے باہر دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو ئے۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا ہے۔ دھماکوں سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور بچوں کے والدین اسکول کی طرف دوڑے چلے آئے۔پشاور پولیس اورانٹیلی جنس اداروں نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹریننگ سنٹر سے 409 کلوگرام بارودی مواد، سکیورٹی فورسز کی وردی، آئی ای ڈیز اور دیگر دھماکہ خیز آلات برآمد کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ۔ جکھڑ میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے اہلسنت و الجماعت کے تحصیل صدر قاری محمد اسلم فاروقی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ کوئٹہ میں ایف سی نے نواحی علاقے گاہی خان چوک میں زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قبضے میں لی گئی اشیاءمیں 503 گرینڈ،5 دیسی ساختہ آئی ای ڈیز ، ایک آر پی جی سیون ، دو رائفلز ، 22 عدد آر پی جی 7 گولے ، 19 فیوز، مختلف ساخت کے ہزاروں رونڈ اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔
5بم دھماکے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...