اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارتِ داخلہ سے حساس سرکاری معلومات لیک کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری اور سیکشن افسر کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے اور ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ناقابلِ قبول عمل ہے کہ سرکاری افسر اہم دستاویز کے حوالے سے نہ صرف غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے بلکہ خیانت کرے۔ ایسے افسران کی وزارت داخلہ میں کوئی جگہ نہیں۔
چوہدری نثار /نوٹس
;چوہدری نثار کا وزارت داخلہ سے حساس معلومات لیک ہونے کا نوٹس
May 21, 2017