اسلام آباد: ایف آئی اے مال خانے سے لاکھوں چوری‘ اہلکاروں کو بچانے کیلئے بے نامی مقدمہ درج

اسلام آباد (نیٹ نیوز) لوٹ مار روکنے کا ذمہ دار سرکاری ادارہ ایف آئی اے خود ہی لٹ گیا۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے تھانے سے لاکھوں روپے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اہلکاروں کو بچانے کیلئے بے نامی چوری کا پرچہ درج کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مال خانے سے چوری کا واقعہ ایف آئی اے اسلام آباد کے تھانہ اقبال ٹاو¿ن میں پیش آیا۔ ایف آئی اے نے فروری 2014ء میں ایف پی ایس سی کا پرچہ لیک کرنے والے ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی تھی جو مال خانے میں پڑی تھی۔قانونی طور پر مال خانے میں کسی گڑبڑ پر متعلقہ اہلکاروں کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔
ایف آئی اے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...