بلوچستان:28ہزار ملازمین کے شناختی کارڈ زکی تصدیق نہ ہوسکی،17ہزار کے کاغذات نامکمل

کوئٹہ(امجد عزیز بھٹی سے )بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کے سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل مکمل 28ہزار ملازمین کے شناختی کارڈ زکی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ 17ہزار ملازمین کے شناختی کارڈ کے کاغذات نامکمل نکلے ۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے رواں سال جنوری میں محکمہ خزانہ اور نادرا کے درمیان ایک معاہدہ ہو ا جس کے تحت صوبے کے 2 لاکھ 95ہزار 457 ملازمین کے شناختی کارڈ اور دیگر کوائف کی تصدیق کیلئے دو ماہ دئیے گئے تاہم نادرا نے تقریبا ًچار ماہ میں اس کی رپورٹ حکومت بلوچستان کو ارسال کردی ،،جس میں بتایا گیا کہ 28367ملازمین کے شناختی کارڈ ایسے ہیں جن کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ 17341ملازمین کے شناختی کارڈ ز کے کوائف درست نہیں نکلے ۔ ذرائع کے مطابق ان میں 41شناختی کارڈ ایسے ہیں جو 18سال سے کم عمر بچوں کے ہیں جبکہ بیشتر شناختی کارڈ ڈبل نمبر کے ہیں کچھ شناختی کارڈ کے نمبر پینچ کئے گئے ہیںجن ملازمین کے شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہوئی ان میں 22ہزار کے قریب پنشنرزشامل ہیں جبکہ کئی ایسے ملازمین ہیں جو دوران ملازمت انتقال کرگئے ہیں لیکن انکی بھی تنخواہ ادا کی جارہی ہے جن محکموں میں شناختی کارڈ کی تصدیق نہ ہونے والے ملازمین شامل ہیں ان میں محکمہ صحت ،تعلیم ، لیویز،بی اینڈ آر ،پی ایچ ای سرفہرست ہیں اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے نادرا سے رپورٹ ملنے کے بعدشناختی کارڈ زکی تصدیق نہ ہونے ملازمین کی ان کے متعلق محکموں کے سیکرٹریز سے آخری مرتبہ جانچ پڑتال بھی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شناختی کارڈ تصدیق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...