وزارت داخلہ نے بانی متحدہ کی پاکستان مخالف تقریر کی اہم دستاویزات اکٹھی کرلیں

اسلام آباد( خبر نگار خصو صی )وزارت داخلہ نے الطاف حسین کی 22 اگست 2016ءکی متنازعہ اور پاکستان مخالف تقریر پر تمام اہم دستاویزات اکٹھی کر لی ہیں اور انٹرپول کے اعتراضات کا تفصیلی جواب دینے کی تیاری تیز کر دی ہیں اور 15 جون تک انٹر پول کوبانی متحدہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے دوبارہ باضابطہ خط لکھ دیا جائے گاوزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل تیز کر دیاہے اور اس اہم معاملے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان خود ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور کئی معروف وکلاءسے ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ سندھ حکومت سے 22 اگست کی تقریر سمیت دیگر مقدمات کی تمام تفصیلات وزارت اخلہ کو موصول ہو گئی ہیں جبکہ ایف آئی اے کی ایک ٹیم بھی جلد برطانیہ بھجوائی جائے گی۔
دستاویزات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...