سیاسی گدھ سندھ کے شہری علاقوں پر منڈلا رہے ہیں، ووٹ بنک نوچنے نہیں دینگے: فاروق ستار

کراچی (خصوصی رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے جب بھی الیکشن کا معرکہ ہوگا ایم کیوایم پاکستان اپنا روایتی ووٹ بینک قائم رکھے گی ، ہمارے خلاف صرف پروپیگنڈا ہے ،ثابت ہوگیا دھاندلی ہم نہیں دوسرے کرتے ہیں،پی ایس 114پرسپریم کورٹ کے فیصلے نے صورتحال واضح کردی ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوقائم رکھااورعرفان اللہ مروت کے کیس کوخارج کردیا۔ ہمارے حق میں فیصلہ تین ججوںنے متفقہ دیایہ پانامہ لیکس جیسافیصلہ نہیں، بیرسٹرفروغ نسیم ، ارکان رابطہ کمیٹی عبدالرﺅف صدیقی،زاہدمنصوری،شکیل قریشی، محمد شاہد،اسلم آفریدی،کشورزہراکے ہمراہ بہادر آباد میںایم کیوایم کے عارضی مرکزپرپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوںنے کہا 2013ءکے عام انتخابات میںدھاندلی کے الزامات جو ایم کیوایم پربھی لگائے گئے،ہم نے اپنے مخالف امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ 114 میںکیس کیاجہاں 6 ہزارجعلی ووٹ بھگتاکرہمیںہرایاگیاتھا،ہماری جیت کوہارمیںبدلا گیا۔بالآخر11مئی 2017کواللہ کی رحمت سے سپریم کورٹ نے بھی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کوقائم رکھا،اللہ نے ہمیںسرخرو کیا، عوام کل بھی ہمارے ساتھ تھے اور آج بھی ہمارے ساتھ ہیں2018ءمیں بھی عوام مخالفین کے خواب چکناچورکرکے ایم کیوایم پاکستان کو کامیاب کریںگے۔ انہوں نے اعلان کیاکہ آج بروزاتوار حیدر آبادکے عوام ریلہ نکالنے جارہے ہیں،سخت گرمی کے باوجودسٹی گیٹ سے شام 4بجے ریلی نکلے گی جوکوہ نور چوک پراختتام پذیرہوگی۔ انشاءاللہ حیدرآبادکاریلہ بھی کامیاب ترین ہوگا پیپلزپارٹی کی ناانصافیوں،بدترین حکمرانی ،لوٹ کھسوٹ ، کرپشن کوبے نقاب کیاہے کل حیدرآبادکے عوام بھی حقوق ریلی میں اپنا حصہ ڈالیںگے۔ عدالت سے اپنی گرفتاری کے حوالے سے سوال پرانہوں نے کہا ہم عدالتوںکااحترام کرتے ہیںاوراپنی گرفتاری کے حوالے سے قانونی مشورے کررہے ہیں ہمارا واضح موقف ہے یہ مقدمہ ہم لوگوںپر نہیں بنتابلکہ یہ ان پربنتاہے جنہوںنے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے ہم نے یہ نعرہ مستردکردیاہے مقدمے میںہمیںزبردستی گھسیٹاجارہا ہے۔یہ مقدمہ ختم ہونا چاہئے ۔کلبھوشن یادیو کے معاملے پرانہوںنے کہا اس پر انصاف نہیں ہوا ہمیں زیادہ بہترتیاری سے جاناچاہئے تھا ۔گرفتاریوںکے حوالے سے انہوں نے کہا پاکستان کی سیاست میں تنگ نظری کا عنصر واضح ہے کراچی میںبے گناہوں کو اب بھی گرفتارکیاجارہاہے۔یہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی کی تنگ نظری ہے انہیںپورے میںملک میںجہاں ناانصافی اورظلم ہوبات کرنی چاہئے اسلام آبادتک محدود نہ رہیں۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق فاروق ستار نے کہا سیاسی گدھ سندھ کے شہری علاقوں پر منڈلا رہے ہیں سیاسی گدھ سمجھتے ہیں ایم کیو ایم ختم ہو گئی لیکن ان کی حسرتیں پوری نہیں ہوں گی، ایم کیو ایم کا ووٹ بنک قائم ہے اور رہے گا کسی کو اپنا ووٹ بنک نوچنے نہیں دیں گے۔

فاروق ستار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...