شیخوپورہ : بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر چودھریوں کا کونسلر کے گھر دھاوا ، خواتین سمیت 6 زخمی

شیخوپورہ/جوئیانوالہ( نمائندہ نوائے وقت / نامہ نگار)یونین کونسل کے کونسلر کی جواں سالہ بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بپھرے چوہدریوں نے شراب کے نشہ میں دھت ہو کر ان کے گھر پر حملہ کر کے دو خواتین سمیت چھ افراد کی ہڈیاں پسلیاں توڑدیں، بتایاں گیا ہے کہ تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ لدھیکے کی ملیاں کا رہائشی فرزند علی جو کہ یونین کونسل 46 منڈیالہ ورکاں کا کونسلر ہے کی بیٹی صائقہ کو ملزمان اکثر آتے جاتے چھیڑتے جس کی شکایت اس نے اپنے بھائیوں اور والد سے کی جنہوں نے ملزمان کو منع کیا۔ جس پر مشتعل ہو کر عبدالستار ڈوگر، عدیل ڈوگر، رضوان ڈوگر، زمان ڈوگر، بونی، قاسم وغیرہ11ملزمان نے شراب کے نشہ میں دھت ہو کر کونسلر فرزند علی کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ کے بٹ مار کر اس کی بیوی زینب بی بی کو شدید زخمی کر دیا جسے چھڑوانے کیلئے اس کی جواں سالہ بیٹی صائقہ نورین آگے بڑھی تو ملزمان نے اسلحہ کے بٹ مار کر اس کی بھی پسلیاں توڑ ڈالیں اور زبردستی اپنے ساتھ لیجانا چاہا جسے چھڑوانے کیلئے اکبر علی، سلامت، عمر حیات، نصیر احمد آگے بڑھے تو ملزمان نے انہیں بھی شدید زخمی کر دیا۔ ہسپتالا لایا گیا ، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تا ہم ملزمان کے با اثر ہونے کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی، متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے با اثر ملزمان کے خلاف کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...