اسلام آباد(آئی این پی+اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلاءکی ہنگامہ آرائی کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیاءکی باقیات نے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملے یاد تازہ کر دی ۔ ہفتہ کوایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاناما کرپش سکینڈل شریف خاندان کی شناخت بن چکا ہے، نواز شریف حکومت تو بچ گئی مگر عزت خاک میں مل گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق، طلال چوہدری، عابد شیر اور رانا ثنااللہ کے رونے سے کام نہیں چلے گا۔ نواز شریف کو اب جانا ہی ہوگا۔ دریں اثناءفواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے وکلاءکی ساکھ تباہ کرنے اور انہیں غیر ذمہ دار طبقے کے طور پر پیش کرنے کی سازش کی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے پروگرام پر حکومتی گھس بیٹھیوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔ وکلاءکے طے شدہ پروگرام میں شرپسندوں کے ذریعے فساد برپا کرنے کی کوشش کی گئی ۔ پر امن سیاسی اجتماعات میں خلل ڈالنا ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے یہ حربے اشارہ دے رہے ہیں کہ علی بابا اپنے چالیس چوروں سمیت بھاگنے کی تیاری کئے ہوئے ہے۔
فواد چودھری