جے پور (آئی این پی) بھارت نے ” را “ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں دہشتگردی اور انکشافات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے مبینہ ایجنٹ سمیت 3پاکستانیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران ریاست راجستھا ن سے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے مبینہ ایجنٹ اور دیگر 2پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پاکستانی ایجنٹ حاجی خان کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جیسل میر کےگاں میں ایک گھر سے گرفتار کیا گیاجو مبینہ طور پر اہم اطلاعات پاکستانی خفیہ ایجنسی کو دے رہا تھاجس کے قبضے سے خفیہ دستاویزات بھی ملی ہیں ۔
بھارت/دعویٰ
بھارت کا راجستھان سے خفیہ ایجنسی کے مبینہ ایجنٹ سمیت 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
May 21, 2017