کراچی(خصوصی رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے عوامی مسائل کے حل کےلئے جاری احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے کی تیاری کاآج با قاعد ہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پی ایس پی کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے پہلے روز پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد سپرمارکیٹ ،نیو کراچی سندھی ہوٹل اور ناظم آباد گول مارکیٹ کادورہ کیا وہاںپر موجود لوگوں نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔ اس مو قع پرعوام اور تاجربرادری سے گفتگو کر تے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ میں اس ظلم اور زیادتی کے خلاف آخری سانس تک آواز اٹھاتا رہوں گا،میں اور میرے کارکنان اپنے لوگوں کو پیاسا مرتے نہیں دیکھ سکتے اگر میرے بچوں کو پانی نہیںدوگے تو ہم سڑکیںبھی بندکریں گے اوریہ شہربھی بند کریں گے لیکن نہ کوئی گولی چلے گی نہ کوئی پتھرچلے گا، میں اپنے بچوں کیلئے پانی اچھی تعلیم اور صفائی کے اچھے انتظام کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتا۔
پی ایس پی