راولپنڈی: بے نظیر بھٹو ہسپتال میں شوگر کی مریضہ جاں بحق، ورثا کا ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام، نعش وصول کرنے سے انکار

May 21, 2017

راولپنڈی (آن لائن) بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے علاج کی غرض سے لائی گئی ادھیڑ عمرشوگر کی مریضہ جان کی بازی ہار گئی، متوفیہ کے لواحقین نے مریضہ کی موت کی ذمہ داری ڈاکٹروں پر عائد کرتے ہوئے میت وصول کرنے سے انکار کر دیا متوفیہ کے خاوند عبدالقیوم سکنہ اڈیالہ روڈکے مطابق پاﺅں میں سوجن کے باعث وہ اپنی29 سالہ اہلیہ باگ بھری کو کچھ روز قبل بے نظیر بھٹو ہسپتال لایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معمولی آپریشن کر کے گھر بھیج دیا۔
جس کے کچھ دن بعد دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ ہسپتال لایا تو ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا پاﺅں خراب ہو چکا ہے زہر پھیلنے کا خطرہ ہے لہٰذا انہوں نے گھٹنے سے نیچے ٹانگ کاٹ دی اور اسے وارڈ 6 میں منتقل کر دیا جہاں اچانک حالت بگڑنے پر اسے انتہائی نگہداشت میں منتقل کیا گیا لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے تواتر کے ساتھ اس کا معائنہ نہ کیا جس پر ہم بار بار ڈاکٹروں کو بلاتے رہے جس پر تنگ آکر مریضہ کو چیک کرنے کی بجائے ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ آرام سے بیٹھ جاﺅ ورنہ تمہارے خلاف مقدمہ درج کروا دوں گا اسی طرح جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ڈیڑھ بجے مریضہ انتقال کر گئی ہمارے احتجاج پر ڈاکٹروں نے ہمارے شناختی کارڈ ضبط کر لئے اور دھمکی دی کہ اگر شور کیا تو تمہارے خلاف کارروائی کی جائے گی ، لواحقین نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مریضہ ہلاک

مزیدخبریں