باجوڑایجنسی (آئی این پی ) باجوڑسیاسی اتحاد نے پارلیمنٹ میں فاٹااصلاحات کیلئے آئینی ترمیمی بل موخر کرنے کےخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا،25 مئی کو خاربازا رمیں تمام سیاسی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہا رباجوڑسیاسی اتحاد کے رہنماﺅں صدر قاری عبدالمجید ، حاجی سید احمد جان ، ڈاکٹر خلیل الرحمن، حاجی خان بہادر ، مولانا وحید گل اور دیگر رہنماﺅں نے حاجی سید احمد جان کے رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں فاٹا اصلاحات کےلئے آئینی ترمیمی بل موخر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ قبائلی عوام شدت سے اصلاحات کے منتظر ہیں لیکن وفاقی حکومت جان بوجھ کر اصلاحات کوموخر کررہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ محمود خان اچکزئی کے اُس بیان کا سخت نوٹس لے ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ فاٹا اصلاحات کےلئے آئینی ترمیمی بل کی فوری منظوری دی جائے ورنہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیاجائیگا۔
فاٹا/تحریک