یو سی 54 کو مثالی یونین کونسل بنائینگے: میئر چوہدری نویدالحق

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل نمبر 54 راجپوت کالونی میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میئر ملتان چوہدری نویدالحق ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے اور انشاء اللہ پینے کے صاف پانی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا جائے گا اور چند ہی روز میں سیوریج کے کام کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے پہلے یو سی چیئرمین رانا سجاد نے جو اپنی یو سی سے وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ اس یونین کونسل کو مثالی یونین کونسل بنادیں گے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں نے کہا ہے کہ میاں برادران نے ج نوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...