امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی، تجارتی، توانائی اور پیٹروکیمیکل سمیت دسیوں منصوبوں کی منظوری

  امریکا اور سعودی عرب میں 2 کھرب 80 ارب ڈالر کے نئے معاہدوں کے دونوں ملکوں کی معیشت پر اثرات آئندہ چند برسوں کے دوران ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، تجارتی، توانائی اور پیٹروکیمیکل سمیت دسیوں منصوبوں کی منظوری دی گئی۔خادم الحرمین الشریفین ، امریکی صدر سمیت حکومتی اعلیٰ شخصیات اور کاروباری کمپنیوں کے سربرہان کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ اقتصادی اعتبار سے اہم ترین معاہدوں میں بلاک اسٹون اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے درمیان طے پایا معاہدہ شامل ہے۔توقع ہے آئند برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی معاہدوں کا حجم 3 کھرب 50 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور امریکا سربراہ کانفرنس کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان2 کھرب 280ارب ڈالر کے غیرمعمولی نوعیت کے معاہدوں اور غیر مسبوق اقتصادی تعاون کی یاداشتوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان نئے معاہدوں کے دونوں ملکوں کی معیشت پر اثرات آئندہ چند برسوں کے دوران ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔ دوطرفہ معاہدوں کے نتیجے میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں ضمنی طور پران معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔اس موقع پر دونوں حکومتوں کی اعلیٰ شخصیات اور کاروباری کمپنیوں کے سربرہان بھی موجود تھے۔ اقتصادی اعتبار سے اہم ترین معاہدوں میں بلاک اسٹون اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے درمیان طے پایا معاہدہ شامل ہے۔ توقع ہے کہ آئند برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی معاہدوں کا حجم 3 کھرب 50 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا۔امریکا اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدوں میں سعودی تیل کمپنی ارامکو کا امریکی کمپنیوں سے 50 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔جنرل الیکٹرک نے صنعت و معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے 15 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا۔ریتھین عریبک سعودی دفاعی نظام اور سعودی عرب میں اسمارٹ اسلحہ کو اپ گریڈ کرے گی۔اکسن موبیل اور ساپک کی جانب سے پیٹرو کیمیکل منصوبوں میں شمولیت کی منظوری بھی دے دی گئی۔لاکھ ہیڈ مارٹن سعودی عرب کو S70 ماڈل کے 150 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔جنرل ڈائنامیکس آرمرڈ فورسز کے زیراستعمال گاڑیوں کی تیاری میں معاونت، ڈیزائن اور آباد کاری میں مدد کرے گی۔روان کمپنی کے ساتھ طے پائے معاہدے میں امریکا سمندر میں قدرتی وسائل کی تلاش اور کھدائی میں سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔نابوزر اپنے منصوبوں کو وسعت دیتے ہوئے تیل کے کنوﺅں کی کھدائی کے لیے 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ارامکو انٹرنیشنل اویلویل کا چھ ارب ڈالر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ویڈز فورڈ تیل فیلڈ، ہاسنگ کے لیے سامان اور سروسز کی فراہمی پر دو عرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ڈا کیمیکل سعودی عرب میں پولیمر پرڈکشن یونٹ قائم کرے گا اور اپنے دیگر منصوبوں کو وسعت دے گا۔مکڈیرماٹ اور ارامکو کے درمیان 2.8 ارب ڈالر کا معاہدہ جس میں ہاﺅسنگ اور سروسز شامل ہیں۔ھینیویل ارامکو کے ساتھ تین اعشاریہ چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ امریکی فضائی کمپنی اور امریکی کمپنی بوئنگ کے درمیان معاہدہ بھی ہے۔جاکوبز انجینئرنگ کی جانب سے تیل کے منصوبوں کے لیے 250 ملین ڈالر کی منظوری بھی دی گئی ہے۔سعودی عرب اور امریکہ کے معاہدوں سے ہزاروں نئی ملازمتیں تخلیق کرنے کا موقع ملے گا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ روز اعلی اختیاراتی وفد کے ہمرہ سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچے تھے جہاں دونوں ملکوں نے ایک سو دس ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں کی بھی منظوری دی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی خلیجی سربراہ قیادت اور مسلمان ملکوں کی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...