کیوبن طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 110 ہو گئی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

ہوانا (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی) کیوبا کے صدر مِیگوئل ڈیاس کانیل نے کہا ہے کہ جمعہ کے فضائی حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔کیوبا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 110 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کیوبا کے شہری تھے جبکہ عملے کے تمام افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا۔ کیوبا کے حکام کا کہنا ہے کہ ہوانا کے ائر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے مسافر جہاز کا ایک بلیک باکس مل گیا ہے اور وہ ’’اچھی حالت‘‘ میں ہے۔ کیوبا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ دوسرا بلیک باکس بھی جلد مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 110 ہو گئی ہے جس میں گیارہ افراد غیر ملکی ہیں جبکہ تین شدید زخمی خواتین ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کیوبن طیارہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...