لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے 5 بار ایم پی اے رہنے والے پیٹر گل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ گزشتہ روز وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور مسیحی برادری کے ہمراہ عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ممبر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر محمد شعیب صدیقی او رکرسچین کمیونٹی کے رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف میں مسیحی رہنمائوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا عمران خان پارٹی میں شامل ہونے والے مختلف رہنمائوں کی سنچری مکمل کر چکے ہیں اور انشاء اللہ عام انتخابات سے قبل ڈبل سنچری کرینگے۔ انہوں نے کہا نگران وزیراعظم کیلئے حکمران ڈنڈی مارنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی ایسا نہیں کرنے دے گی۔