میاں شہباز شریف کی قیادت رنگ لائے گی

مکرمی !میاں شہباز شریف کے ن لیگ کی صدارت سنبھالنے اور ان کے طوفانی دورے اور روٹھے ہوﺅں سے ملاقاتیں کیا رنگ دکھائیں گی یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ ن لیگ نے جب حکومت سنبھالی تو ملک کنگال تھا¾ کوئی پھوٹی کوڑی قرضہ دینے کو تیار نہ تھا¾ نہ امداد دینے کو تیار تھا۔ ایسے میں چین کے ساتھ جو اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی گئی وہ پاکستان کی ترقی کی ضامن بن گئی۔ لیکن غیر ملکی قوتوں کو نوازشریف کا تیسری بار حکومت سنبھالنا پہلے دن سے ہی اچھا نہیں لگ رہا تھا اور ان کے خلاف سازشوں کا آغاز کر دیا گیا تھا۔زرداری حکومت کے آخری دنوںمیں ملک کنگال ہو گیا تھا کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اتنی جلدی نوازشریف پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ اس میں افواج پاکستان کا کردار بھی اہم ہے¾ جو قربانیاں پاکستان کیلئے افواج پاکستان نے دیں یہ اس کا ثمر ہے کہ آج پاکستان ایٹمی قوت ہے۔ چین کا پاکستان پر اعتماد بھی افواج پاکستان کی ہی گارنٹی پر ہے۔ میاں شہباز شریف کو چاہئیے کہ ان وزیروں اور مشیروں سے جان چھڑائیں جو کرپشن کا سبب بنتے ہیں۔ سی پیک کے تحت ملک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا ضروری ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی مساوی مواقع فراہم کئے جائیں۔ امید کی جا سکتی ہے کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔ (ملک عبدالحفیظ ریلوے کالونی روڈ گڑھی شاہو لاہور)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...