............ تاکہ تم پرہیز گار بن جاﺅ

May 21, 2018

مکرمی! قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ایمان والوں سے فرماتے ہیں” اے ایمان والو ہم نے تم پر زورے فرض کر دیئے ہیں جس طرح تم سے پہلے والوں پر فرض کر دیئے تھے تاکہ تم پرہیز گار بن جاﺅ“ جس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ روزے کا فلسفہ پرہیزگاری ہے اور پرہیز گاری طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک صرف کھانا پینا چھوڑنے کا نام نہیں بلکہ وہ سب کام جو اللہ اور اس کے رسول نے منع فرمائے ہیں ان کو نہ کرنے کا نام پرہیز گاری ہے مثلاً کم تولنا، کم ناپنا، چیزوں میں ملاوٹ کرنا، دودھ اور گوشت میں پانی ڈالنا، سرکاری ملازمین کا رشوت لیکر کام کرنا، ہسپتالوں کی دوائیں چوری کرکے بازار میں فروخت کرنا، بجلی سوئی گیس کی چوری، یہ احکامات صرف رمضان المبارک کیلئے ہی نہیں بلکہ مکمل ضابطہ¿ حیات ہے۔ پوری زندگی کا یہ فریضہ ہے آج کل رمضان المبارک شروع ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی حلال اور نیک کمائی سے اپنے خاندان کے غریب رشتے داروں محلے داروں بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی مدد کریں۔(مرزا عبدالمجید ہمایوں گلی نار سینما وریام روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ )

مزیدخبریں