بنگلہ دیش: منشیات اسمگلرز کیخلاف بڑا آپریشن، 13 ہلاک، 2300 گرفتار

May 21, 2018

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں منشیات سمگلرز کیخلاف بڑے کریک ڈائون میں فائرنگ کے تبادلہ کے سبب 13 ہلاک اور 2300 کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان افراد سے منشیات اور گولیوں کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ہے۔ متعدد شہروں میں کارروائی کے دوران پولیس اور ریپڈ ایکشن بٹالینز نے کارروائیاں کی ہیں۔ گزشتہ ہفتے حکام نے وارننگ دی تھی منشیات سمگلرز سرنڈر کریں یا ایکشن کے لئے تیار ہوجائیں۔ منشیات کی گولیوں یابا، کیفین اور دوسری نشیلی گولیوں کی تجارت روکنے کے حوالے سے بھی حکومت نے ہنگامی اقدامات کئے ہیں۔ تمام سمگلرز گولیوں کا نشانہ بنے لیکن اس آپریشن کو فلپائن آپریشن سے تشبیہ دی جارہی ہے۔ یہاں پولیس مشتبہ افراد کو پکڑ کر گولیوں سے بھون ڈالتی ہے۔ مقامی انسانی حقوق گروپ کے اہلکار نصیر الدین ایوان نے میڈیا کو بتایا ان سمگلرز کے بعض رشتہ داروں نے بتایا کہ ہمارے پیاروں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔ ہم کارروائی کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ حکام نے وارننگ دی تھی منشیات سمگلرز سرنڈر کریں یا ایکشن کے لئے تیار ہوجائیں۔ نشیلی گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔
بنگلہ دیش

مزیدخبریں