قیمتی پتھر اور ان کے خواص

ثناء ناز
(گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونامنڈی لاہور )
ویسے تو پتھر ایک بے جان اور قیمتی شے ہی تصور کیے جاتے ہیں جنہیں انسان اپنے گھروں کی آرائش و خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر ساتھ ہی ان پتھروں کو بطور زیورات بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مختلف پتھر اپنے خواص اور ظاہری ساخت و بناوٹ کی وجہ سے خاصے مقبول ہوتے ہیں۔ جیسے کہ گارنیٹ (Garnet) پتھر، یہ پتھر بے شمار رنگوں میں میسر ہوتا ہے عموماً اس کا رنگ سرخ، بڑا ہی دلکش، دلفریب، خوشنما پتھر ہے۔ اس کی بناوٹ قدرے سخت ہونے کے علاوہ سیاہی مائل سرخ، زردی مائل سرخ، گہرا زرغوانی، کتھی چمکدار ہوتی ہے عموماً اس کی رنگت زرد سے سرخی میں تبدیل ہوتی ہے یہ نوکیلے، تیز کنارے بلوری شفاف حالت میں ہوتے ہیں۔ قدرتی لحاظ سے اس میں ابرق سلیٹ، لہردار پتھر کے اجزا پائے جاتے ہیں جو اسے توڑنے پر علیحدہ علیحدہ ہو سکتے ہیں۔ ظاہری خوبصورتی کے علاوہ یہ مختلف خواص اپنے اندر محفوظ رکھتا ہے جن میں پاکیزہ خیالات کا پروان چڑھنا، تزکیہ نفس، حادثات سے بچائو، رکاوٹوں کا تدارک، غربت کا خاتمہ، خوداعتمادی کی بحالی، جادو کے اثرات کا خاتمہ، شہرت اور ناموری میں اضافہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور پتھر جسے بیروج کہا جاتا ہے یہ بھی اپنے خواص کے اعتبار سے خاصا مقبول ہے۔ یہ پتھر ہلکا پیلا اور سبز رنگت کے علاوہ سمندری نیلے، آسمانی نیلے اور سفید رنگ میں بھی دستیاب ہے۔ بناوٹ کے اعتبار سے یہ منکوں کی شکل میں موجود ہوتا ہے۔ یہ پتھر خوشحالی کا امین تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے دیگر خواص میں نیکی کی جانب راغب کرنا، فراخدلی عطا کرنا، کفایت شعاری کی جانب مائل کرنا، بلند حوصلگی اور بزم و استقلال وغیرہ شامل ہیں۔
اسی طرح دنیا کا سب سے افضل گردانا جانے والا پتھر لعل جسے روبی کہا جاتا ہے اس کے علاوہ چمکدار، انتہائی سرخ رنگ یاقوت، سخت اور وزنی، ازغوانی، رمانی، پیازی، تھمی، درشاجی اور قطبی نام سے دستیاب ہے اسکے یہ نام اس کے رنگوں کے حساب سے ہوتے ہیں۔ اسکی پہچان یہ ہے کہ یہ پتھر سُرخ شعائیں چھوڑتا ہے۔اس کو پانی اور زیتون سے صاف کیا جاتا ہے۔ بدبو، پسینہ اور دھواں اسے جلد خراب کرنے کا موجب بنتا ہے۔ اس کے استعمال سے اصول پرستی، طبعیت میں خوشی، ازدواجی زندگی کی خوشگواری، خوداعتمادی میں اضافہ، اعصاب کو تقویت اور غم و غصہ دور کرنا وغیرہ خیال کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ رنگ بدلنے سے اس کے خواص بدل جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن