ٹاسک فورس کے خدشات: تہمینہ جنجوعہ کی جماعة الدعوة، فلاح انسانیت پر مکمل کنٹرول کی تجویز

May 21, 2018

اسلام آباد (طاہر نیاز، دی نیشن رپورٹ) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے تجویز دی ہے کہ کالعدم تنظیموں جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فا¶نڈیشن کے آپریشنز پر حکومت کا مکمل کنٹرول ہونا چاہئے۔ حکام کو یقین ہے ایسا اقدام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے خدشات کم کرنے کیلئے ضروری ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کے نام خط میں لکھا ہے کہ پاکستانی حکومت کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہے مذکورہ تنظیمیں مکمل طور پر حکومتی کنٹرول میں ہیں۔ حکومت کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہے کہ مذکورہ کالعدم تنظیمیں خود آپریشنز اور فنڈز اکٹھے نہیں کر سکتیں۔ خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کالعدم جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فا¶نڈیشن کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد 1267 اور 1373 پر کم عملدرآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت اس سلسلے میں تعاون نہیں کر رہی حکومت کو وری طور پر اپنے لائحہ عمل پر نظرثانی کرنی چاہئے۔
سیکرٹری خارجہ/ تجویز

مزیدخبریں