قصور(نمائندہ نوائے وقت ) قصور اور گردونواح میں جینز اورلیڈیز ٹیلرز نے سوٹ سلائی کے داموں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ماہِ رمضان شروع ہو تے ہی ٹیلرز کی جانب سے نو بکنگ کے فلیکس آویزہ کر دئیے جس کی آڑ میں لوگوں سے سوٹ کی ڈبل سلائی لیکر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور لوگوں کو سوٹ سلوانے کیلئے ٹیلرز کی ایک دکان سے دوسری دکان پر چکر لگانے کیلئے مجبور کر دیا ہے ٹیلرز کی جانب سے لوگوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے اور منہ مانگے دام وصول کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔