شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر رہنما مرکزی انجمن تاجران صدر وامیدوار حلقہ پی پی 140میاں پرویز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کی روش مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی ڈالی ، ترقیاتی ایجنڈے کوپورے پاکستان میں پھیلا کر ہم نے ثابت کیا کہ مسلم لیگ ن ہی عوامی خدمت کی علمبر دار جماعت ہے مخالفین نے 11نکاتی ایجنڈا دیکر کون سا تیر مار لیا ہے جو اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی کی داستانیں چھوڑ کر لاہور میں جلسہ کیا اور قوم کو نئے خواب دکھانے کی کوشش کی قوم دھوکہ دینے والے سیاستدانوں کے جھوٹ اور دھوکے میں نہیں آئیگی،مسلم لیگ ن کو سیاست سے باہر کر نے کسی کے بس کی بات نہیں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک پرویز اقبال، احمد خورشید بھائی، شیخ عظیم جاوید، میاں ذیشان پرویز شانی، شفیق خاں، سیٹھ عظیم، عبدالرشید، زکریا شاہین، میاں محمود عالم، میاں انیس، مشتاق مہدی، اکبر چوہان، غلام مرتضیٰ قریشی، میاں رفاقت ودیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں پرویز نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام کو ورغلانے والے بری طرح شکست سے دوچار ہوںگے عوامی خدمت کی بدولت الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہے ،2018ء کے انتخابات میں کوئی سازش بھی کامیاب نہیں ہونے دیںگے، مسلم لیگ ن ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔