کراچی( کرائم رپورٹر) رینجرز نے پرانا گولیمار کے علاقے واجہ ولی محمد گوٹھ میں کارروائی کرکے مدفون اسلحہ برآمد کرلیا۔رینجرزکے ترجمان کے مطابق اسلحہ ایک خالی پلاٹ میں زمین کھود کرچھپایا گیا تھا۔ برآمد شدہ اسلحہ میں تین سب مشین گنیں‘ بارہ میگزین‘ دو آوان بم اورمختلف اقسام کی دوہزار 570 گولیاں شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ یہ اسلحہ لیاری گینگ وار میں ملوث عذیربلوچ گروپ کے شرپسندوں نے چھپایا تھا‘ جسے کراچی میں بدامنی پھیلانے کےلئے استعمال کیا جانا تھا۔ ترجمان نے عوام سے یہ اپیل بھی کی کہ شرپسند عناصر کے خلاف رینجرزسے تعاون کیا جائے۔دریں اثنائابراہیم حیدری پولیس نے پولیس اہلکار کی کلنگ میں ملوث قاتل ، کرمنلز و جرائم پیشہ سمیت 25ملزمان گرفتار کر کے جدید اسلحہ ،بڑی مقدار میں منشیات و مضرِ صحت گٹکا اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ایس ایس پی ضلع ملیر عدیل احمد چانڈیو اور ایس پی ملیر ڈویژن عبد اﷲ میمن کے خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی سکھن عرفان زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او ابراہیم حیدری انسپکٹر سہیل اختر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ علی محمد بروہی گوٹھ میں رکشہ اسٹینڈ کے قریب کامیاب کاروائی کر کے روپوش قاتل و ڈکیت محمد شہزاد عرف سرائیکی کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا ۔ گرفتار کلر نے 2015میں اسی علاقے میں اینٹی کار لفٹنگ سیل(ACLC)کے کانسٹیبل ساجد محمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور تقریباً تین سال سے روپوش و مفرور تھا۔ ملزم کئی وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ علاوہ ازیں ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 3ملزمان محمد جنید، شاہ نواز عرف شانو اور نور اسلام کو بھٹائی کالونی اور ابراہیم حیدری کے علاقوں سے گرفتار کر کے 2پستول، 2میگزین، 9کارتوس ، ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل، ڈیڑھ کلو گرام چرس اور وارداتوں میں لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزم نور اسلام ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ منشیات بھی فروخت کرتا تھا۔ جبکہ لاشاری پاڑہ، بھٹائی کالونی کے علاقوں سے 2ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں مضڑ صحت گٹکا ، 39پلاسٹک کھلونا پستول، 360کلو گرام چھالیہ، بڑی مقدار میں تیار گٹکا و سامان برآمد کر لیا۔ منشیات کے خلاف کاروائی میں علی اکبر شاہ گوٹھ سے 3ملزمان سعد، محمد رفیق اور نور عالم کوگرفتار کر کے سوا دو کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مزید براں ابراہیم حیدری میں دو الگ الگ مقامات پر جوا کھیلنے والے 14جواریوں سٹوریوں کو گرفتار کر کے آلات، قمار بازی اور داو¿ پر لگی رقم برآمد کر لی گئی۔ علاوہ ازیں پاکستان رینجرز ( سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 23ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق لانڈھی اور فیروز آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نور علی جس کا تعلق ایم کیو ایم ( لندن) اور 2 ملزمان صلاح الدین عرف صلاحو اور بابر عرف وکی کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق ایم کیو ایم( حقیقی) سے ہے، ملزمان ڈکیتی اور منشیات فروشی میںملوث ہیں۔ کلاکوٹ میں رینجرز نے ملزمان کامران اور جنید کو گرفتار کیا جو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں کلری کے علاقے سے ملزم محمد عمران کو گرفتار کیاجو اغوا کاری میںملوث ہے۔ سچل ، ماڈل کالونی، لانڈھی اور فیروز آباد کے علاقو ں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوںمیں ملوث 6 ملزمان اعجاز ، فواد رضا، نذیر احمد، فیضان، محمد سلیمان اور محمد عتیق عرف عتی کو گرفتار کیا گیا۔ بلال کالونی کے علاقے سے 2 ملزمان عادل عرف منی اور راحیل کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میںملوث ہیں جب کہ ملیر سٹی، سعید آباد ، درخشاں، ڈیفنس او رکلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان سید منیر شاہ ، شاہد احمد، ابوالحسین، محمد فاروق، عبدالغفور خان عرف راجا عرف کرم بھائی، محمد یوشا عرف نوشا بھائی اور اصغر علی عرف لالا رکشہ والا منشیات فروشی میںپکڑے گئے۔
مدفون اسلحہ
رینجرز نے پرانا گولیمار کے علاقے واجہ ولی محمد گوٹھ میں کارروائی کرکے مدفون اسلحہ برآمد کرلیا
May 21, 2018