عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے:مولاناعزیزالرحمان

May 21, 2018

لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکزختم نبوت میں عہدیداران وکارکنان کے اعزازمیںافطار پارٹی دی گئی۔افطار پارٹی میں مولانا عزیزالرحمان ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمان اختر ، پیرمیاں رضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم سمیت کثیر تعداد میں علماء اور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی۔افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیزالرحمان ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے۔ زندگی کے آخری لمحات تک عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے،تمام مکاتب فکر کے جید علماء کا قرآن وحدیث کی روشنی میں متفقہ فتویٰ ہے کہ قادیانیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعلق رکھنا سخت ممنوع اور حرام ہے۔

مزیدخبریں