رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جمشید اقبال چیمہ نے عوامی تحریک رائے ونڈ کے مقامی عہدیداروں سے خصوصی ملاقات کی، تحریک انصاف کے رہنماء چودھری جاوید مسعود اور فیضی جٹ بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک پی پی 172مہر ذیشان امانت، صدر پاکستان عوامی تحریک رائے ونڈشکیل انصاری، ملک خرم آفتاب، مظہر گجر، ارشد جاوید، چوہدری عدیل بھلر بھی موجود تھے، ملاقات میں اہم سیاسی معاملات اور آنے والے الیکشن کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی،پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروں نے آنے والے معزز مہمان جمشید اقبال چیمہ کو اپنے قائدڈ اکٹرطاہرالقادری کی کتاب بھی تحفے میں پیش کی الیکشن میں ان کی بھرپور حمائت کی یقین دہانی کروائی،آرگنائز مہر ذیشان امانت نے کہا کہ ن لیگ نے ملک میں کرپشن اور اقرباء پروری کی سیاست کو فروغ دیا۔